Nargisi Koftey Recipe

Spread the love

Nargisi Koftey Recipe

 

نرگسی کوفتے

چاہے اس کی دیسی کراہی ، بریانی ، زنگر برگر ، حلوا یا آئس کریم ایک طرح کے پلیٹ فارم پر ہر طرح کی ترکیبیں حاصل کریں۔ آپ کو منہ سے پانی کی کچھ ترکیبیں مل سکتی ہیں جو آپ کے ذائقہ کی کلیوں کے مطابق ہیں۔ اسے اپنے کنبہ اور دوستوں کے لئے پیش کریں۔

نرگسی کوفتے

قیمہ —- ایک کلو

ادرک لسہن پسا ہوا —– ایک کھانے کا چمچ

پیاز —- دو عدد درمیانی

ہری مرچیں —- تین سے چار عدد

بھنے ہوئے چنے —- چار کھانے کے چمچ

انڈے —- نو عدد

ڈبل روٹی کے سلائس —- دو عدد

ہرا دھنیا —- آدھی گٹھی

لال مرچ پسی ہوئی —- ایک کھانے کا چمچ

نمک —- حسب ذائقہ

گریوی کے اجزاﺀ

پیاز (باریک کٹی ہوئی) —- دو عدد درمیانی
نمک —- حسب ذائقہ
دھنیا پسا ہوا —- ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی —- ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن پسا ہوا —– ایک چائے کا چمچ
ہلدی پسی ہوئی —- آدھا چائے کا چمچ
سفید زیرہ —- ایک چائے کا چمچ
دہی (پھینٹا ہوا) —- ایک پیالی
ثابت گرم مصالحہ —- ایک کھانے کا چمچ
کوکنگ آئل —- آدھی پیالی

قیمے میں کوفتے کے تمام مصالحے ملا کر دو مرتبہ پیس لیں- ایک انڈا شامل کر کے اچھی طرح ملائیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں-

آٹھ انڈوں کو سخت سا ابالیں٬ ہاتھوں کو ہلکا سا چکنا کر کے قیمے کو اچھی طرح انڈوں پر لپیٹ دیں- چاہیں تو دھاگے سے باندھ کر اچھی طرح محفوظ کر لیں- دوبارہ سے گریوی بنانے تک فریج میں رکھ دیں-

گریوی کی ترکیب

بڑے سائز کی دیگچی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ ہلکا گرم کر کے ثابت گرم مصالحہ ڈالیں- جب کڑکڑانے لگے تو پیاز کو ہلکا سنہرا فرائی کر لیں-

دہی میں گریوی کے تمام مصالحے ملا کر دیگچی میں ڈالیں اور اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ سے نظر آنے لگے- ایک پیالی پانی ڈال کر ابال آنے دیں اور کوفتے شامل کر دیں- دیگچی کو ڈھانپے بغیر پانی کو خشک ہونے تک پکائیں-

درمیان میں دیگچی کو ایک سے دو مرتبہ کپڑے کی مدد سے ہلا لیں- جب پانی خشک ہو جائے تو دوبارہ سے ایک پیالی پانی شامل کر کے ہرا دھنیا اور ہری مرچیں چھڑک دیں اور ہلکی آنچ پر (دم پر) پانچ سے سات منٹ ڈھک کر پکائیں-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *